Translate

جمعرات، 3 جولائی، 2014

انا

انا کی جنگ بڑی کٹھن ہوتی ہے
اس راہ میں بڑی جلن ہوتی ہے
اس پر چلتے ہوئے
کبھی دل تڑپتا ہے تو
کبھی روح مچلتی ہے
اس کی جیت میں بھی کہیں
ہار چھپی ہوتی ہے
انا کی جنگ بڑی کٹھن ہوتی ہے

انا اور خودی کے درمیاں
اک باریک سی لکیر ہوتی ہے
آنسوؤں سے بھری
 اس کی تقدیر ہوتی ہے
خودی کو بچاتے ہوئے
اکثربڑی تکلیف ہوتی ہے
اور اس کو بھول جانے میں بھی
اپنی ہستی کی تحقیر ہوتی ہے
انا کی جنگ بڑی کٹھن ہوتی

ثمینہ طارق



جملہ حقوق بحقِ خوشبو کا سفر©محفوظ ہے۔



2 تبصرے:

  1. انا اور خودی کے درمیاں
    اک باریک سی لکیر ہوتی ہے

    خودشناسی سے آگہی کی منزل پانے کے بعد ہی اس فرق کو سمجھنے کی اہلیت پیدا ہو سکتی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جی بلکل خودشناسی سے آگہی اس فرق کو سمجھنے میں مددگار ضرور پوتی ہے لیکن اکثر ہم اس بال برابر فرق کو نظر انداز کر جاتے ہیں اور خودی کب انا اور غرور میں تبدیل ہوتی ہے ہمیں خود بھی معلوم نہیں ہو پاتا ہے۔
      محمود الحق صاحب آپ کی بے حد ممنون ہوں کیونکہ کسی کی بات کو پڑھنا اور وقت دینا ایک پُر خلوس عمل ہے۔ شکریہ :)

      حذف کریں