آج مورخہ یکم مارچ
۲۰۱۵ کو میرے پسندیدہ مصنف جناب
مستنصر حسین تارڑ کا ۷۶ واں یومِ ولادت منایا جا رہا ہے۔ میری جانب سے ایک ادنیٰ
سا تحفہ اس نظم کی صورت ایک نزرانہء عقیدت۔
سالگرہ مبارک!
صبح کے اُجالوں میں
آنکھوں میں خواب
پرونے والے
اے مانوس اجنبی!
سالِ نو کی پہلی کرنیں
تمھاری حیات کی ہر ساعت کو
اس طرح منوّر کر دیں
کہ تمھاری ہستی کا ہر پہلو
اس کی روشنی میں
آشکار ہو جائے
اور!
خوشیوں کا احساس
تمھارے رگ و پے میں
کچھ اس طرح اُتر
جائے
کہ تمھاری مسکراہٹوں سے
تمھارے اپنے ہر پل شاد رہے
آمین!!
ثمینہ طارق
خوبصورت
جواب دیںحذف کریںشکریہ
حذف کریں