انا
کی جنگ بڑی کٹھن ہوتی ہے
اس راہ میں بڑی جلن ہوتی ہے
اس پر چلتے ہوئے
اس پر چلتے ہوئے
کبھی
دل تڑپتا ہے تو
کبھی روح مچلتی ہے
اس کی جیت میں بھی کہیں
ہار چھپی ہوتی ہے
انا کی جنگ بڑی کٹھن ہوتی ہے
اس کی جیت میں بھی کہیں
ہار چھپی ہوتی ہے
انا کی جنگ بڑی کٹھن ہوتی ہے
انا
اور خودی کے درمیاں
اک باریک سی لکیر ہوتی ہے
آنسوؤں سے بھری
اک باریک سی لکیر ہوتی ہے
آنسوؤں سے بھری
اس کی تقدیر ہوتی ہے
خودی کو بچاتے ہوئے
خودی کو بچاتے ہوئے
اکثربڑی
تکلیف ہوتی ہے
اور اس کو بھول جانے میں بھی
اپنی ہستی کی تحقیر ہوتی ہے
اور اس کو بھول جانے میں بھی
اپنی ہستی کی تحقیر ہوتی ہے
انا
کی جنگ بڑی کٹھن ہوتی
انا اور خودی کے درمیاں
جواب دیںحذف کریںاک باریک سی لکیر ہوتی ہے
خودشناسی سے آگہی کی منزل پانے کے بعد ہی اس فرق کو سمجھنے کی اہلیت پیدا ہو سکتی ہے۔
جی بلکل خودشناسی سے آگہی اس فرق کو سمجھنے میں مددگار ضرور پوتی ہے لیکن اکثر ہم اس بال برابر فرق کو نظر انداز کر جاتے ہیں اور خودی کب انا اور غرور میں تبدیل ہوتی ہے ہمیں خود بھی معلوم نہیں ہو پاتا ہے۔
حذف کریںمحمود الحق صاحب آپ کی بے حد ممنون ہوں کیونکہ کسی کی بات کو پڑھنا اور وقت دینا ایک پُر خلوس عمل ہے۔ شکریہ :)